• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس پی عدیل اکبر کی موت، چھٹے روز بھی انکوائری مکمل نہ ہو سکی

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا زون عدیل اکبر کے گن مین کے اسلحہ سے موت کی تفتیش 5 روز گذرنے کے باوجود نتیجہ خیز مرحلے میں داخل نہ ہو سکی ،انکوائری کمیٹی نے ایس پی کے ڈرائیور اور گن مین کو حراست میں لے کر تفتیش کے انداز میں انکے بیان قلمبند کیے ، مرحوم کے دوستوں اور فیملی کے لوگوں نے خودکشی کے تاثر کو غلط قرار دیا ،انکا کہنا ہے کہ انکوائری میں حقائق کو منظر عام پر لا کر مستقبل میں اس کا ازالہ کرنے کے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آئی جی اسلام آباد کو ہی  زمہ دار سمجھا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید