• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہران ممدانی کی انتخابی مہم میں نورجہاں سے نسبت رکھنے والا اردو نغمہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ظہران ممدانی کی انتخابی مہم میں نورجہاں سے نسبت رکھنے والا اردو نغمہ پیش، پاکستانی و بنگلہ خواتین کے زیرِ اہتمام اردو پنجابی نغمے کی ویڈیو پاکستانیز فار ظہران کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کے لیے ایک نیا اردو پنجابی نغمہ پیش کیا گیا جو پاکستانی گلوکارہ سیما جہاں نے گایا اور اس کے بول ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے لکھے۔ یہ نغمہ جیکسن ہائٹس میں پاکستانی و بنگلہ دیشی برادری کی خواتین کی جانب سے ایک تقریب میں گایا گیا اور جلد ہی “پاکستانیز فار ظہران” کے نام سے انسٹاگرام پر وائرل ہوگیا۔ نغمے کی دھن اور طرز نے ملکۂ ترنم نور جہاں کے انداز کو خراجِ عقیدت پیش کیا جبکہ اس کے الفاظ میں برادری کے اتحاد اور سماجی بااختیاری کا پیغام نمایاں تھا۔
اہم خبریں سے مزید