کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘ میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مثبت انداز اپنایا گیاہے کور کمانڈر کا آکر وزیر اعلیٰ کے پی سے ملاقات کرنا نیک شگون ہے ،سابق سفیر اقوام متحدہ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بات چیت کا سلسلہ ختم کرنا نہ افغانستان کے مفاد میں ہوگا اورنہ ہی پاکستان کے مفاد میں ہوگا،پاکستان کو اپنی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے ڈپلومیسی کا راستہ بھی اپنانا ہوگا ،سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھاکہ افغان طالبان نے وعدوں کی کوئی خاص پاسداری نہیں کی ہے تاہم ڈائیلاگ کا راستہ جاری رہنا چاہئے۔