اسلام آباد( نیو زرپورٹر)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے این ای او سی میں موسمِ سرماکے حوالے سے مشاورتی اور جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا ۔ منگل کو منعقدہ اجلاس کا مقصد موسم سرما کے دوران ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مؤثر حکمتِ عملی اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں صوبائی و علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سیاحتی سرگرمیوں کے تسلسل اور محفوظ راستوں کے لئے مربوط اقدامات پر زور دیا گیا ۔ سموگ، برف باری، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش جیسے خطرات سے نمٹنے کے لئے بر وقت اقدامات اور لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔