• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 ویں ترمیم رول بیک، غداری، صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )میاں رضا ربانی، سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی، اور دیگر وفاقی وزراء 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے رول بیک اور نظرثانی کے بارے میں بات کر رہے ہیں، 18 ویں ترمیم رول بیک ، غداری ،صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے ،شکستہ داخلی سیاسی نظام میں صوبائی خودمختاری کی واپسی آگ سے کھیل ہے ، اس کے بعد صوبے یہ مطالبہ کرنے پر مجبور ہوں گے کہ تمام ٹیکس وصولی وفاقی حکومت سے واپس لے لی جائے اور صوبے تمام ٹیکس وصول کریں رضا ربانی نے کہاکہ یہ فیڈریشن کے ساتھ غداری اور صوبائی خود مختاری اور مالیاتی تقسیم پر حملہ کے مترادف ہیں۔
اہم خبریں سے مزید