اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) پاکستان کسٹمز نے کراچی ائرپورٹ پر کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ تھائی لینڈ سے آنے والے پارسل میں 5 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 1.69 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ بیلجیئم سے آنے والے پارسل میں 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی MDMA (Ecstasy) کی 1,945 گولیاں برآمد ہوئیں۔ نشہ آور گولیاں ویکیوم کلینر“Vacuum Cleaner” کے پارسل میں چھپائی گئی تھیں ۔ دنیا بھر میں ای۔کامرس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث سرحد پار سامان کی ترسیل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔