• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ملازمتوں کو آن لائن کرنیوالا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ملازمتوں کو آن لائن کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ،انقلابی سندھ جاب پورٹل کا اجرا کردیا گیاجبکہ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ ہر سرکاری محکمہ اپنی اسامیوں کی ضروریات پورٹل پر اپ لوڈ کرے گا‘امیدوارآن لائن فارم بھریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ جاب پورٹل (ایس جے پی) کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نعرے "بینظیر آئی ہے، روزگار لائی ہے" کے مطابق صوبائی حکومت نے بھرتی کے عمل کو مزید شفاف، قابلِ رسائی اور ٹیکنالوجی پر مبنی بنانے کے لیے ٹیسٹنگ کے اختیارات میں وسعت دی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر کوئی امیدوار ناکام ہوجائے تو وہ متعدد بار دوبارہ امتحان دے سکتا ہے‘ پہلی کوشش کے اخراجات مکمل طور پر سندھ حکومت برداشت کرے گی۔ اب تک تقریباً 3 لاکھ 26 ہزار امیدوار امتحان پاس کر چکے ہیں جبکہ آئندہ ہر ماہ امتحانات منعقد کیے جائیں گے اور نتائج امتحان کے فوراً بعد دستیاب ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید