• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، حذیفہ رحمٰن

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )وزیرِ مملکت حذیفہ الرحمان نےکہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ رشتوں پر قائم ہیں،اور نوجوانوں کو باہمی تعاون اور اختراع کے ذریعے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ترکی کے سفیر عرفان نزیروغلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ"پاکستان نے ہمیشہ ترکی کے ساتھ خوشگوار اور مضبوط تعلقات قائم رکھے ہیں، ہم ان رشتوں کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔"انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید