اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (نیکا)کے ڈائریکٹر ایس ایم او صبیح حیدر کی تعیناتی اور ڈائریکٹر اسٹریٹیجی مینجمنٹ آفس کے عہدے کی تخلیق غیر قانونی قرار دے دی ۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (نیکا)کے سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ساجد حسین کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا جس میں ادارے کے ڈائریکٹر ایس ایم او(اسٹریٹیجی مینجمنٹ آفس )صبیح حیدر کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا تھا۔