• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی گرانی اور کم دستیابی کی وجہ ایف بی آر پورٹل کی بندش، انڈسٹری کا دعویٰ

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد ) چینی کی گرانی اور کم دستیابی کی وجہ  ایف بی آر پورٹل کی بندش۔ انڈسٹری کا دعوٰی شوگر ایڈوائزری بورڈ کا خصوصی اجلاس ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔ نائب وزیرِاعظم نے بذریعہ زوم جبکہ وفاقی وزیر نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے لاہور آفس سے اجلاس میں شمولیت کی۔اجلاس میں درآمدی چینی کی صورتحال، ایس-ٹریک پورٹل کی بندش سمیت دیگرموضوعات پر بات چیت کی گئی۔ترجمان نےبتایا کہ شوگر انڈسٹری نے اجلاس میں اپنا موقف واضح كیا كہ چینی كی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کم دستیابی كے پیچھے ایف-بی-آر پورٹل كی بندش کے ذریعے درآمدی چینی كی ترجیحاَ فروخت کرنے کی حکومتی پالیسی ہے۔
اہم خبریں سے مزید