• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت سے اِندر دیوتا بھی ناراض مصنوعی بارش کا تجربہ بری طرح ناکام

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی حکومت سے بارش کا اِندر دیوتا بھی ناراض۔ دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے گزشتہ روز حکومت کی طرف سے پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا جو بری طرح ناکام ہوگیا اور کافی وقت گزر جانے کے باوجود بھی شہر کے کسی حصے میں بارش کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ تجربہ کرنے کے 15 منٹ سے 4 گھنٹے کے اندر بارش شروع ہوسکتی ہے لیکن طے شدہ وقت کے بعد بھی آسمان بالکل صاف دکھائی دیا اور کسی بھی جگہ بارش کا ایک قطرہ بھی نہیں پڑا۔
اہم خبریں سے مزید