• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، رواں برس ڈاکوؤں نے 75 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی میںرواں برس ڈاکوؤں نے 75 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔ سولجر بازار کے علاقے میں گزشتہ شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج چل بسا، رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 75 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سولجر بازار تھانے کی حدود سولجر بازار یامین کباب ہاؤس کے قریب پیر کی شب لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان 28 سالہ معیز جاوید ولد جاوید دوران علاج اسپتال میں چل بسا،مقتول موبائل فون کا تاجر تھا۔واقعہ کا مقدمہ رات گئے سولجر بازار تھانے میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔مقتول کے بھائی مزمل جاوید نے بتایا تھا کہ میں مقتول کے ساتھ دکان بند کر کے موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا۔
اہم خبریں سے مزید