• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور پرنٹ میڈیا کے تعلقات مثالی ہیں، سیکرٹری انفارمیشن پنجاب

لاہور (جنگ نیوز) سیکرٹری انفارمیشن پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے کہا ہےکہ حکومت اور پرنٹ میڈیا کے تعلقات مثالی ہیں، ہم انہیں مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے تجویز کیا کہ اخبارات اپنے آپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے اصلاحات کریں، اخبارات کو ریڈرشپ میں اضافے اور زیادہ سے زیادہ عوام تک رسائی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کرنا چاہئے۔ وہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی پنجاب کمیٹی کے اجلاسے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس کمیٹی چیئرمین جمیل اطہر قاضی کی زیرصدارت مقامی ہوٹل میں ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی پی آر اور اے پی این ایس کے درمیان نہ صرف بقایا جات کی ادائیگی کا فارمولہ طے پا چکا ہے بلکہ ادائیگیوں کے طریقہ کار کو آسان بنانے کیلئے بعض مثبت فیصلے کئے جا چکے ہیں جن پر عملدرآمد شروع ہے۔
اہم خبریں سے مزید