• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد میں مزید 201 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آگیا

ضلعی افسر صحت نے بتایا کہ حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 201 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب لمس انتظامیہ کے مطابق ڈیڑھ ماہ میں لمس اسپتال کی لیبارٹری میں7 ہزار سے زائد ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی۔ 

لیاقت یونیورسٹی اسپتال انتظامیہ کے مطابق حیدر آباد کے مختلف اسپتالوں میں دوران علاج انتقال کرنے والے 17 افراد کا  ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا۔ 

کمشنر حیدر آباد کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی میں مبتلا 3 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ حیدر آباد میں گھروں پر انتقال کرنے والے 14 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے یا نہیں اسکی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ڈینگی سے گھروں میں اموات ہو رہی ہیں تاہم دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔

صحت سے مزید