کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈی ایس ریلوے عمران حیات کی وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر آمد ، ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب کوئٹہ غلام سرور بروہی سے ملاقات کی،جس میں محکمہ ریلوے کے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل پر بات چیت ہوئی ڈی ایس نے یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب کوئٹہ غلام سرور بروہی نے ڈی ایس ریلوے عمران حیات کو وفاقی محتسب کا نیوز بلیٹن پیش کیا۔