• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کا کے-الیکٹرک کے نرخوں میں 7.60 روپے فی یونٹ کمی کے فیصلے کا دفاع

اسلام آباد( اسرارخان ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بدھ کے روز کے- الیکٹرک کے طویل المدتی نرخوں میں 7روپے 60 پیسے فی یونٹ سے زائد کمی کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مکمل غور و خوض اور تمام فریقین کو سننے کے بعد کیا گیا۔یہ سماعت نیپرا کی رکن (قانون) محترمہ آمنہ احمد کی صدارت میں ہوئی، جس میں اتھارٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔محترمہ آمنہ احمد نے وضاحت کی کہ “یہ فیصلہ نیپرا کے اجتماعی فہم و تدبر سے کیا گیا ہے، تمام ارکان نے اس پر دستخط کیے ہیں۔ فیصلہ متفقہ اور آزاد ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ نیپرا کا وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی سے کوئی تعلق نہیں۔اس ہفتے کے آغاز میں ہی وزارتِ توانائی نے بھی کے-الیکٹرک کے لیے نیپرا کے نئے نرخوں کی توثیق کی تھی اور ان دعوؤں کو مسترد کیا تھا کہ یہ فیصلہ کراچی کے صارفین کے خلاف ہے۔ وزارت کے مطابق یہ فیصلہ صارفین کو کمپنی کی ناقص کارکردگی کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید