کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 27سالہ بصارت سے محروم سی ایس ایس کامیاب امیدوار ارل حسین سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ارل حسین نے سی ایس ایس کا امتحان 2024 کے بیچ میں کامیابی سے پاس کیا اور انہیں انکی پہلی ترجیح فارن سروس کے لئے منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ارل حسین کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عزم اور محنت کے سامنے کوئی جسمانی کمی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔