اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایرانی صدر کی پاک افغان کشیدگی خاتمےکیلئے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش ،وزیر داخلہ محسن نقوی کی مسعود پزشکیان، ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری اور ہم منصبب سے ملاقاتیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بدھ کو ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک ایران تعلقات، دوطرفہ تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔