اسلام آباد(کامرس رپورٹر)پاکستان کسٹم نےتفتان بارڈر پر جعلی دستاویزات کے ذریعے ممنوعہ بلٹ پروف آٹوموٹیو گلاس کلیئر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ، کلکٹوریٹ آف کسٹمز (ایپریزل) تافتان نے جعلی دستاویزات اور وزارتِ داخلہ کے ایک حقیقی این او سی کے غلط استعمال کے ذریعے بلٹ پروف آٹوموٹیو گلاس کلیئر کرنے کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی،میسرز پاک آرمرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ ی جانب سے ایک گڈز ڈیکلریشن اس کے کلیئرنگ ایجنٹ میسرز نور بیکرز کے ذریعے دائر کیا گیا ۔ جس میں کارگو کوری پلیسمنٹ آٹو موٹیو سیفٹی گلاس کے طور پر ظاہر کیا گیا۔