• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے دورہ جاپان نے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھول دیں

ٹوکیو (عرفان صدیقی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جاپان کا سرکاری دورہ دو طرفہ تعلقات کے لیے سنگِ میل ثابت ہوا۔ جاپان کی وزیراعظم سناے تاکائچی کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون، توانائی شراکت داری اور دفاعی ہم آہنگی کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔دورے نے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھول دیں،دورے کے دوران ایک جامع اقتصادی معاہدہ طے پایا جس کے تحت جاپان امریکی مصنوعات کی خریداری میں اضافہ کرے گا، ٹیکس اور تجارتی رکاوٹوں میں نرمی لائے گا، جبکہ دونوں ملک نایاب معدنیات اور توانائی وسائل میں باہمی اشتراک بڑھائیں گے۔ اس اقدام سے خطے میں چین کی اجارہ داری کم کرنے اور صنعتی توازن قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید