کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان تبدیل، 3500 روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق کئی روز سے عالمی مارکیٹ میں جاری سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان تبدیل ہو گیا، اور عالمی مارکیٹ میں 35 ڈالر فی اونس کے اضافے سے سونے کی قیمت 3940ڈالر فی اونس سے بڑھ کر3975ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3500روپے فی تولہ کے اضافے سے4لاکھ 19 ہزار 862روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 3000ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے پر پہنچ گئی ہے ،مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 110 روپے فی تولہ کے اضافے سے5034 روپے ہو گئی ہے۔