• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ابھی کسی فوجی مشن کی منظوری کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، خواجہ آصف

کراچی (نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عالمی امن فورس میں شمولیت زیرِ غور ہے،حکومت نے ابھی کسی فوجی مشن کی منظوری یاشمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ادھر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شرکت نیا موڑ ثابت ہوسکتی ہے۔ اسلام آباد نے عندیہ دیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کے تحت غزہ میں بین الاقوامی امن فورس میں شمولیت پر غور کر رہا ہے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اس امکان کا جائزہ لے رہی ہے مگر ابھی کوئی حتمی فیصلہ یا منظوری نہیں دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید