اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی )کے 22 اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران کو گریڈ 18میں اکاؤنٹس افسر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ، ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کی ہدایت پر اسسٹنٹ ایم اے جی (ایڈمن)فخر عالم نے افسران کی ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، ذرائع کے مطابق محکمانہ پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی ) میں 25افسران کی پروموشن کے کیس زیر غور آئے جن میں سے تین افسران کی ترقی کے کیس بعض وجوہات کی بنا پر موخر کر دیئے گئے اور22اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز ( بی ایس 17) کو اکاؤنٹس آفیسر ( بی ایس 18) کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی۔