اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔قبل ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہءِ سعودی عرب مکمل کرکے ریاض سے اسلام آباد روانہ ہوئے تو ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان و سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کا فریم ورک کا آغاذ کیا گیا۔