اسلام آ باد (رانا غلام قادر) پاکستان کارواں مالی سال موبائل فونز کی درآمدات پرانحصارمیں مسلسل اضافہ کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان نے گزشتہ 3ماہ میں 50کروڑ ڈالرز کے موبائل فونز درآمد کرلیے۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونزکی درآمدات میں103فیصدکا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات 24 کروڑ62لاکھ ڈالرز تھی۔ سر کاری دستاویز کے مطا بق ستمبر 2025میں سالانہ بنیادوں پر موبائل فونزکی امپورٹ94اعشاریہ 48فیصد بڑھی۔ ماہانہ بنیادوں پرستمبر2025میں موبائل فونزکی درآمدات میں 28 اعشاریہ 58فیصداضافہ ہوا۔