کراچی (نیوز ڈیسک)ٹاٹا گروپ بحران کا شکار، بورڈ روم کی کشمکش اور ٹاٹا ٹرسٹس کے مستقبل پر سوالات ، رتن ٹاٹا کے انتقال کے بعد گروپ کی قیادت میں تقسیم، مہیلی مستری کی برطرفی،ٹرسٹیز میں طاقت کی کشمکش، کچھ ٹرسٹیز نوئل ٹاٹا ،کچھ مستری خاندان کے حمایتی، ٹاٹا سنز کی ممکنہ پبلک لسٹنگ غیر یقینی صورتحال سے دوچار، حکومتی کوششوں کے باوجود اختلافات برقرار، مستری نے قانونی راستہ اپنایا تو فیصلہ سازی میں جمود آ سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹاٹا گروپ ایک اور داخلی بحران کا شکار ہو گیا ہے، جو رتن ٹاٹا کے انتقال کے بعد شدید تر ہو گیا ہے۔ اس وقت گروپ کی قیادت میں تقسیم کی صورتحال ہے، جس کی عکاسی ٹاٹا ٹرسٹس کے اندرونی اختلافات سے ہو رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں مہیلی مستری ، جو رتن ٹاٹا کے قریبی ساتھی اور سائرس مستری کے کزن ہیں، کوٹاٹا ٹرسٹس کے بورڈ سے ہٹا دیا گیا ہے۔