کراچی (افضل ندیم ڈوگر )دبئی سے لاہور کے لیے نجی کی پرواز پی اے 411میں فنی خرابی پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کرائی گئی۔ ترجمان ایئر لائن کے مطابق ایئربس اے 320 طیارہ دبئی سے لاہور کے لیے روانہ ہوا۔ پاکستانی فضائی حدود میں طیارے کو کیبن میں ایئر پریشر کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی کو آگاہ کیا اور اجازت میں ملنے پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔ 182 مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کرکے طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کا کام شروع کیا گیا۔