• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ، مودی کو ملک در ملک ذلیل کرتے پھر رہے ہیں، راہول گاندھی

نیو دہلی (جنگ نیوز)لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈرراہول گاندھی کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ مودی کو ملک در ملک ذلیل کر تے پھر رہے ہیں۔ تازہ ترین کوریا ہے، ڈرنا نہیں مودی جی، ہمت کیجیے اور دہرائے گئے دعووں پرجواب دیجیے۔ راہول گاندھی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت پاکستان کے حوالے سے دہرائے گئے دعووں پر جواب دیں۔ٹرمپ نے جنوبی کوریا میں منعقد اے پی ای سی اجلاس میں کہا تھا کہ وہ بھارت اور پاکستان کے معاملات کو تجارت کے ذریعے قابو کر رہے ہیں اورپہ کہ سات طیارے مار گرائے گئےہیں۔ راہول گاندھی نے کہا ٹرمپ مودی کو ملک در ملک ذلیل کر رہے ہیں، تازہ ترین کوریا ہے۔
اہم خبریں سے مزید