• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات ناکام ہونے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، عطاء تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہونے کی مکمل طور پر ذمہ دار افغان طالبان حکومت ہے۔سینئر صحافی اور تجزیہ کار افتخار فردوس نے کہا کہ البتہ ابھی بھی دوست ممالک ماحول کو بہتر بنانے کوششیں کر رہے ہیں۔ تاجروں کا دباؤ بھی افغان حکومت پر ہے،سینئرصحافی انس ملک نے کہا کہ یہ زبانی گارنٹی دینے کو تیار ہیں لیکن تحریری نہیں ہیں افغانستان جانتا ہے کہ ثالث ممالک کے سامنے کوئی تحریری گارنٹی دینے کے بعد بھی کوئی واقعہ ہوجاتا ہے تو ان کی پوزیشن بہت کمزور ہوجائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ مذاکرات ناکام ہونے کی مکمل طور پر ذمہ دار افغان طالبان حکومت ہے۔ افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کے ناقابل تردید شواہد ہیں پاکستان کا واحد مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔
اہم خبریں سے مزید