• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد تنویر چیف پی ایم او وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، محمد تنویر چیف پی ایم اووزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن مقرر،جوائنٹ سیکریٹری سمندر پار پاکستانیز سلمان غنی، جنرل مینیجر سمیڈاسقراط امان رانا کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد، ڈپٹی سیکریٹری خزانہ وقار پارس شاہ کے ڈیپوٹیشن میں 2سال کی توسیع ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد تنویر کی چیف (پی ایم او) وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن کے عہدے پر تقرری کی ہے۔تقرری ایم پی ون اسکیل میں 3سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید