• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولرائزیشن کے باعث دن کو بجلی کی کھپت 6 ہزار میگاواٹ تک گرنے کا انکشاف

اسلام آباد (ناصر چشتی )سولرائزیشن کے باعث دن کو بجلی کی کھپت 6ہزار میگاواٹ تک گرنے کا انکشاف،حکام این پی سی سی حکام نےبتایا کہ  بعض اوقات دن کو بجلی کی کھپت 15ہزار میگاواٹ سے بھِی گرجاتی ہے ،رات کو کھپت 21ہزار میگاواٹ سے زائد تک پہنچ جاتی ہے،سولر زیادہ استعمال  سے دن کو پیداوار کم ،رات کو زیادہ ،قلیل وقت میں نہ پاور پلانٹس چلاسکتے ہیں نہ بند کرسکتے ہیں۔گزشتہ روز نیپرا  اجلاس  میں بتایا گیا کہ سولرائزیشن کے باعث ایک ہی دن میں 6ہزار میگاواٹ کا فرق پڑاہے حکام نے انکشاف کیا کہ سولر کے زیادہ استعمال کی کی وجہ سے دن کو پیداوار کم اور رات کو بڑھ جاتی ہےا س لیے اتنے قلیل وقت میں نہ پاورپلانٹس چلاسکتے ہیں نہ بند کرسکتے ہیں ، بعض اوقات سولرائزیشن کی وجہ سے دن کو بجلی کی کھپت 15ہزار میگاواٹ سے بھِی گرجاتی ہے اور رات کو بجلی کی کھپت 21ہزار میگاواٹ سے زائد تک پہنچ جاتی ہے اس کے علاوہ بجلی کی قیمت زیادہ ہونے سے صنعتوں کی بجلی کی کھپت کم ہورہی حکومت صنعتوں کو پیکج دے رہی تاکہ صنعتی کھپت بڑھے۔
اہم خبریں سے مزید