• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی جی ٹریفک اپنے ہی ڈرائیور سے قوانین پر عمل کرانے میں ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک اپنے ہی ڈرائیور سے ٹریفک قوانین پر عمل کرانے میں ناکام، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پرسرکاری گاڑی کا بھی10ہزار روپے کا چالان ٹکٹ جاری کر دیا گیا جدید فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام سےڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی گاڑی نمبر SPE-950کا چالان لیاری ایکسپریس وے سے گارڈن انٹر چینج اترتے ہوئے ہوا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا جبکہ گاڑی میں ڈی آئی جی ٹریفک سوار نہیں تھے۔ ان کا اسکواڈ انہیں گارڈن ہیڈ کواٹر میں واقع ان کے آفس لینے آرہا تھا ۔چالان ڈرائیور کی جانب سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی خلاف ورزی پر دس ہزار روپے کا کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے متضاد آراء دی ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس کی تعریف کی ہے کہ نئے سسٹم سے پولیس افسران کے بھی چالان ہو رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک جن کی زمہ داری قانون کی عملداری ہے ان کا ڈرائیور اگر خود قانون پر عملدرآمد نہیں کر رہا تو وہ دوسروں کو کیسے قانون پر عمل کرنے کا کہیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید