• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں موٹر وہیکل انسپکٹر کی عدم دستیابی، شہری خوار

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں موٹر وہیکل انسپکٹر کی عدم دستیابی کے باعث لائٹ ٹریفک وہیکل (ایل ٹی وی) گاڑیوں کی ڈرائیونگ کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کوخواری اٹھانی پڑھ رہی ہے ،تفصیلات کے مطابق شہر میں آن لائن چالان کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی شہریوں نے چالان سے بچنے کے لئے لائسنس کے حصول کے لئے ڈرائیونگ لائسنس برانچ پرلوگوں کا رش بڑھ گیا ہے،دوسری طرف لائسنس برانچ پر موٹر وہیکل انسپکٹرکی عدم موجودگی کے باعث شہریوں کو ایل ٹی وی لائسنس کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہیں ،شہر کے 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں صرف 3 موٹر وہیکل انسپکٹر دستیاب ہیں جس کے باعث مختلف برانچوں میں 2 یا 3 دن ہی ایل ٹی وی لائسنس کے اجراء کے لئے کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید