• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو روز میں 10 ہزار ای چالان، عوام پر 2 کروڑ سے زائد کا اضافی بوجھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کےنفاذ کے بعد دوسرے روز چوبیس گھنٹوں میں مزید4301 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے گئے ،دو روز میں 10ہزار ای چالان کئے گئے جس کے نتیجے میں عوام پر 2کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑ گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سیٹ بیلٹس کی خلاف ورزی پر2290، اووراسپیڈنگ پر845، بغیر ہیلمیٹ پر 655چالان کئے گئے۔ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر306، موبائل فون کے استعمال پر 162،رانگ وے پر33، لین لائن کے غلط استعمال پر21، غیر قانونی پارکنگ پر 15، اوورلوڈنگ پر 4،رانگ وے پر ون وے اسٹریٹ پر16، کالے شیشوں پر3، اسٹاپ لین کی خلاف ورزی پر 6اور غلط پارکنگ پر15چالان کئے گئے ہیں ۔پولیس کی جانب سے فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام کے افتتاح کے بعد ابتدائی6گھنٹوں میں 2662 جبکہ منگل کو 4301ای ٹکٹ جاری کئے گئے جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
اہم خبریں سے مزید