• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ مراد جمالی، جعفر ایکسپریس پر چار راکٹ فائر، پولیس موبائل پر حملے میں 13 افراد زخمی

ڈ یر ہ مراد جمالی ( نامہ نگار ) ڈ یر ہ مراد جمالی میں تخر یب کا ر ی کے دو مختلف واقعات رونما ہوئے۔ ایک واقعے میں نامعلوم افراد نے جعفر ایکپر یس پر راکٹ لانچروں سے حملہ کیا جو ابی کارروائی پر حملہ آوار فرار ہو گئے ۔ دوسرے واقعے میں ڈ یر ہ مراد جمالی شہرمیں ضلع گشت کر نے والی پولیس مو با ئل پر دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکار اور دو راہگیر خو اتین سمیت تیرہ افراد شد ید زخمی ہو گئے۔ٹرین میں موجود سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور فرار، پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا گیا،دو پولیس اہلکار، دوخواتین زخمیوں میں شامل، واقع کے بعد پولیس سیکو رٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرلی۔ ایس ایس پی نصیر آباد غلا م سرو ر بھیو کے مطابق ڈ یر ہ مراد جمالی کے قر یب پولیس تھا نہ نو تال کی حددو میں کو ئٹہ سے پشاور جا نے والی مسافر ٹر ین جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے چا ر را کٹ فائر کیے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹر ین میں سوار سیکو رٹی اہلکاروں کی جو ابی کا ررو ائی سے حملہ آوار فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈ یر ہ مراد جمالی شہر کے مقامی پمپ کے پاس ضلعی پولیس کی مو با ئل وین پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا، د ھماکے سے دو پولیس اہلکا ر شمسں د ین اور عبد الر شید، ہیلپر محمد ابر اہیم اور دو ر اہگیر خو اتین سمیت 13افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیو ں کو طبی امداد کے بعد مختلف ہسپتالو ں میں منتقل کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید