• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد جمع نہ کرائی جاسکی

‎اسلام آباد (افضل بٹ) آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے سلسلے میں36اراکین اسمبلی کی حمایت کے باوجود بدھ کے روز تحریک عدم اعتماد جمع نہ کرائی جا سکی اور نہ ہی پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی طرف وزارت عظمی کے امیدوار کے نام کا اعلان کیا گیا جس کی وجہ سے آزاد کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگی اراکین اسمبلی تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف وطن واپس پہنچ چکے ہیں اب صدر آصف علی زرداری انہیں اعتماد میں لیں گے جس کے بعد تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کی میٹنگ کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی قیادت نے آزاد کشمیر کے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی تھی کہ وہ رابطے میں رہیں کیونکہ کسی بھی وقت آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جا سکتی ہے مگر 3روز گزرنے اور مطلوبہ ارکان اسمبلی سے زائد یعنی 36 اراکین اسمبلی کا ہدف حاصل کرنے کے باوجود ابھی تک تحریک عدم اعتماد جمع نہ ہو سکی اور نہ ہی نئے قائد ایوان کا اعلان ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید