• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 مائننگ ٹیکنالوجی ایکسیلنس ایوارڈز جیتنے والی پہلی پاکستانی کمپنی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی)4مائننگ ٹیکنالوجی ایکسیلنس ایوارڈز جیتنے والی پہلی پاکستانی مائننگ کمپنی بن گئی، کمپنی سے اب تک ملک کو 1.6 ارب امریکی ڈالر سے زائد زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے ، پاکستان کی اولین کوئلہ نکالنے والی کمپنی اور ملک کی کامیاب ترین عوامی و نجی شراکت داریوں میں شامل پاکستان کی پہلی مائننگ کمپنی بن گئی ہے، جس نے مائننگ ٹیکنالوجی ایکسیلنس ایوارڈز 2025 میں چار اعزازات حاصل کیے۔اپنے وژن کے تحت ایک عالمی معیار کی پائیدار مائننگ کمپنی کے طور پر رہنمائی کے عزم سے لیس، ایس ای سی ایم سی کو بزنس ایکسپینشن، انوویشن، سیفٹی اور ماحولیاتی زمرہ جات میں اعزازات سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈز کمپنی کی اسٹریٹیجک ترقی، ڈیجیٹلائزیشن، آپریشنل ایکسیلنس، حفاظت اور پائیداری میں کامیابیوں کا اعتراف ہیں۔تھر بلاک II میں 3.8 ملین ٹن سالانہ (MTPA) کی ابتدائی پیداواری صلاحیت کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے، ایس ای سی ایم سی نے بتدریج اسے 7.6 ملین ٹن سالانہ تک بڑھایا ہے، جس سے پاکستان کی توانائی کے تحفظ میں اضافہ ہوا, اور درآمدی کوئلے پر انحصار کم ہوا۔
اہم خبریں سے مزید