 
                
                 
 
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں معذور شخص جھلس کر جاں بحق، جھونپڑیاں اور اس میں رکھا سامان خاکستر ہوگیا، تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود گلشن اقبال شانتی نگر کے قریب واقع جھونپڑیوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آگ بھڑک اٹھی ، اطلاع پرفائربریگیڈاور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا،فائر بریگیڈ کے مطابق جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ پر مجموعی طور پر چار فائرٹینڈر کی مدد سے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، آگ لگنے کے نتیجے میں 8 جھونپڑیاں اور اس میں رکھا سامان مکمل خاکستر ہوگیا ، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ، جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ ایوب کے نام سے ہوئی ہے جو ٹانگوں سے معذور بتایا جاتا ہے۔