• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، منشیات فروش 14 سالہ بچی کی ضمانت منظور، والدین کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے منشیات فروش 14سالہ بچی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے بچی کے والدین کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا، والدین کی جانب سے کم عمر بچی سعدیہ سے منشیات فروخت کروانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور ضمانت منظور کرتے ہوئے 5ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے پر بچی کو پھوپھی کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا،پراسیکیوشن نے موقف دیا کہ بچی سعدیہ سے 510 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ بچی کے مطابق منشیات اسکی والدہ آسیہ عرف ون ٹین نے فروخت کے لئے دی تھی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بچی کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ بچی کی والدہ انتقال کرچکی ہیں، تفتیشی افسر کی تحقیقات کے مطابق بچی کی والدہ حیات ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید