 
                
                 
 
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قذافی ٹاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،متوفی کی عمر 65 برس کے قریب شناخت نہیں ہو سکی ، خالد بن ولید روڈ کے قریب کام کے دوران چھت سے گر کر ایک مزدور 52سالہ عاشق ولد پیر حسین جاں بحق ہو گیا ، دریں اثنا بلوچ کالونی میں واقع گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ،ریسکیو حکام کے مطابق لاش پرانی معلوم ہوتی ہے شناخت اور وجہ موت معلوم نہیں ہو سکی ،گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب روڈ کنارے 55برس کے شخص کی لاش ملی ،سردخانے منتقل کر دیا گیا ۔