• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے ای چالان کیخلاف سندھ اسمبلی میں تحریکِ التواء جمع کرا دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست رکنِ سندھ اسمبلی انجینئر عادل عسکری نے کراچی کے شہریوں پر بنیادی سہولتوں اور انفراسٹرکچر کی فراہمی کے بغیر ای چالان کے نفاذ کے خلاف سندھ اسمبلی میں فوری عوامی اہمیت کی تحریکِ التواء جمع کرادی ہے، تحریکِ التواء میں واضح کیا ہےکہ سندھ حکومت نے ٹریفک کے بنیادی انتظامات اور روڈ سیفٹی کے اقدامات کو یقینی بنائے بغیر شہریوں پر الیکٹرانک چالان کا نفاذ کیا ہے جو سراسر ناانصافی، قبل از وقت اور نقصان دہ ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید