 
                
                 
 
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی پورے ملک کی لائف لائن ہے لیکن اسے دانستہ نظر انداز کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی نااہلی اور کرپشن نے شہر کو کھنڈر بنا دیا ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، پانی ناپید ہے، سیوریج کا نظام درہم برہم، انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے، جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت شاہ عبداللطیف بھٹائی ہال موسیٰ لین لیاری میں عوامی کمیٹیوں کی تقریبِ حلف برداری و ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے مل کر کراچی کو تباہ کیا ہے،جماعت اسلامی اقامتِ دین، عدل کے قیام اور ظلم کے نظام کے خاتمے کی جدوجہد کر رہی ہے،تقریب سے امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور،سابق ایم پی اے سید عبدالرشید، نائب امیرضلع جنوبی و رکن سٹی کونسل سید جواد شعیب ودیگر نے بھی خطاب کیا۔