 
                
                 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ہے، ٹریفک چالان کی مد میں الیکڑانک بھتہ خوری کی جارہی ہے،وہ شہری جو بنیادی سہولت سے محروم تھے اب نئی اذیت سے دوچار ہیں، ای چالان کیلئے پھرتیاں دکھانے والی حکومت اپنے فرائض سے دانستہ طور پر غافل ہے،تنگ دستی کے شکار شہریوں کے لیے بھاری جرمانے خوف و ہراس کی علامت بنتے جا رہے ہیں۔