لاہور(خصوصی رپورٹر)ملاوٹ مافیا کے دن گنے گئے،صحت مند پاکستان کی تکمیل کی عملی کوشش جاری ہے، صحت دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی وفد کا پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سندھ فوڈ اتھارٹی وفد سے ملاقات ہوئی اور آفیسرز کی پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین،فیلڈ آپریشن اور چیکنگ طریقہ کار تفصیلی گفتگو بھی ہوئی، فوڈ لیبز،میڈیکل لیبز، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی، تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیکنیکل ونگ کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بھی تمام معلومات فراہم کی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مربوط قوانین دیگر صوبوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا پنجاب فوڈ اتھارٹی پاکستان میں فوڈ اتھارٹز کو فعال کرنے کے حوالے سے تمام صوبوں کی مکمل راہنمائی کر رہی ہے،وفد کو سکول نیوٹریشن پروگرام، ہیلدی وومین کیمپین، خواتین کے لیے مفت فوڈ سیفٹی ٹریننگ کے متعلق بھی آگاہ کیا۔