لاہور(خصوصی نمائندہ) پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے نجی ٹی وی چینل پر پوسٹ مارٹم کے متعلق نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لے لیا ہے، ۔ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے فرنزک ڈیپارٹمنٹ کے کسی بھی ڈاکٹر کو انکوائری کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔ پرنسپل نے واقعے کی مکمل چھان بین کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کا کہنا ہے کہ جو بھی ملازم واقعے میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔