لاہور(اپنے نامہ نگار سے )گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اقلیتی ونگ کا اجلاس ہوا جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے خصوصی شرکت کی، اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے کی،اس موقع پر احسن رضوی بھی موجود تھے،اجلاس میں مسلم لیگ ن والٹن کے اقلیتی صدر سموئیل شہزاد,لال غوری،روبنیہ سموئیل،ڈیوڈ مسیح،کامران مسیح،عنائت مسیح اورآئی پی پی اقلیتی ونگ والٹن کی صدر سلمہ بی بی،سینئر نائب صدر بشیرا بی بی،صبا البرٹ،رویا عویل،رانی بی بی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی۔