لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر حرف عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں نے شہادت کے رتبے پر فائز ہو کر خوارج کو پسپا کردیا، سکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، بلال یاسین نے واضح کیا کہ قوم ،افواج پاکستان اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولی، بھارتی اسپانسرڈ خوارج کیخلاف بھرپور آپریشن وقت کی ضرورت ہے،ملکی مفاد کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کا مقدر صرف اور صرف شکست ہے، ہمسایہ ملک میں پنپنے والے خوارج کی پاکستانی سرزمین میں کوئی جگہ نہیں۔