• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی 70 کلومیٹر طویل شاہراہوں کی تعمیروبحالی کے منصوبے مکمل،صہیب احمد بھرتھ

لاہور(جصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور شہر میں مکمل ہونے والی شاہراہوں کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے صوبائی وزیر کو مختلف منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ 5.6 ارب روپے کی لاگت سے لاہور کی 70 کلومیٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں میں متعدد اہم سڑکوں کی ازسرِ نو تعمیر اور مرمت شامل ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں ۔
لاہور سے مزید