لاہور (خصوصی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا میں پاکستانی صحافیوں سے ایک غیر رسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات اور عوام کی بہتری کے لیے ہمیشہ دعا گو رہتا ہوں سیاست سے میری ریٹائرمنٹ تاحیات ہے۔ سیاست میں جتنا میرے حصے کا کام تھا کر دیا۔