• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کیخلاف قوت مدافعت بڑھانے کیلئے بچوں کو ٹیکے لگائے جائینگے

لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور کی 122 پولیو متاثرہ یونین کونسلز میں 15سا ل تک کے بچوں کی پولیو کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے اور صوبے سے پولیو کے خاتمے کے لئے پولیو سے بچاؤ کے ٹیکوں کی خصوصی مہم کا 3نومبر سے آغاز ہو گا جو 12نومبر تک جاری رہے گی جس میں 4ماہ سے لیکر 15سال تک کے بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے اس بات کا اعلان ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نےکیا، تمام بچوں کو فریکشنل انجیکٹیبل پولیو ویکسین لگائی جائے گی۔ صحت عملے کی جانب سے کی گئی رجسٹریشن کے مطابق ہدف شدہ یونین کونسلز میں اندازاً 16 لاکھ بچوں تک رسائی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔جمعہ کے روز انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور کی زیر صدارت ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور ضلع کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
لاہور سے مزید